: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
قاہرہ،31مارچ(ایجنسی) ممبئی میں زیرعلاج مصر کی نصف ٹن وزنی لڑکی کی دوران علاج کی تازہ تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں وہ کافی بہتر اور ماضی کی نسبت اب دبلی دکھائی دیتی ہیں۔
حال ہی میں مصری وزارت خارجہ کے معاون خصوصی محمد ادریس، بھارت میں مصر کے سفیر حاتم تاج الدین اور قونصل جنرل احمد خلیل نے ممبئی کے 145سیفی145 اسپتال کا دورہ کہا جہاں پر نصف ٹن وزنی لڑکی ایمان عبدالعاطی زیرعلاج ہیں۔ مصری عہدیداروں نے ایمان سے ملاقات کی اور اس کی خیریت دریافت
کی۔
اس موقع پر ایمان عبدالعاطی کے علاج پر مامور ڈاکٹر مفضل لکڈوالا نے بتایا کہ ایمان کی حالت اب کافی بہتر ہے۔ آئندہ ماہ اپریل میں اسے واپس مصربھیجا جاسکتا ہے۔ ایک سال کے بعد وہ دوبارہ بھارت آئے گی جہاں اس کی ایک اور سرجری کی جائے گی۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ ایمان کی پہلی سرجری کامیاب رہی اور اس کے جسم میں موجود 75 فی صد فالتو چربی اوردیگر مواد تلف کیا گیا ہے۔ اس دوران اس کی خوراک بھی کم کی گئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر نے بتایا کہ توقع ہے کہ ایمان جلد ہی اپنے پاؤں کے سہارے کھڑی ہونا اور چلنا شروع کرے گی۔